ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / صنعتی شہر کانپور میں تنخواہ لینے کے لیے بینکوں کے باہر ملازمین کی طویل قطاریں

صنعتی شہر کانپور میں تنخواہ لینے کے لیے بینکوں کے باہر ملازمین کی طویل قطاریں

Thu, 01 Dec 2016 18:13:46  SO Admin   S.O. News Service

(کانپور، یکم دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)
نوٹ بندی کے بعد آج پہلی تاریخ کو تنخواہ لینے کے لیے شہر کے بینکوں کے باہر ملازمت پیشہ لوگوں کی لمبی لائنیں نظرآئیں۔شہر کے مال روڈ، سول لائنس، گوال ٹو لی، وی آئی پی روڈ، پھول باغ، قدائی نگر، گوندنگر، دادانگر، کلیان پور وغیرہ علاقے کے بینکوں کے باہر صبح دس بجے سے ہی لوگوں کی لمبی لمبی لمبی لائنیں دیکھی جا رہی ہیں، بینکوں کے باہر انتظامات میں کوئی خلل نہ  ہو، اس کے لیے پولیس کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔شہر میں بینک آف انڈیا کی اہم شاخ مال روڈ میں انتظامات اچھے نظر آئے، جہاں برانچ کے چیف مینیجر پرمود کے آنند خود بینک کے اندر کھڑے ہو کر تنخواہ لینے والے لوگوں کو رقم دلاوانے میں مدد کر رہے ہیں۔آنند نے بتایا کہ آج تنخواہ ملنے کا دن ہے اس کی تیاری ہمارے ملازمین نے ایک دن پہلے ہی کر لی تھی، بینک میں کافی مقدار میں کیش کا انتظام ہے اور لوگ آرام سے آ رہے ہیں اور اپنی تنخواہ نکال رہے ہیں۔وہیں شہر کے گوال ٹولی علاقے کے اسٹیٹ بینک میں تنخواہ سے زیادہ بھیڑ پنشن لینے والوں کی ہے، یہاں کے منیجر آر کے سنگھ کہتے ہیں کہ کوشش یہ ہے کہ سب کو پیسے مل جائے اور کسی کو خالی ہاتھ نہ لوٹنا پڑے،بینک میں بھیڑ بہت زیادہ ہے اس کے باوجود صورت حال قابو میں ہے، برانچ کے ریٹائرڈ ملازمین کو بھی اس کام میں لگایا گیا ہے۔شہر کے سول لائن علاقہ میں واقع ایچ ڈی ایف سی بینک کے باہر توتنخواہ لینے والوں کی لائن کافی لمبی تھی، یہاں بھی لوگوں کو پیسے نکالنے میں تقریبا دو گھنٹے کا وقت لگ رہا ہے، پنجاب نیشنل بینک سول لائن میں بھی لوگوں کی بھاری بھیڑ ہے اور لوگ تنخواہ لینے کے لیے صبح سے ہی لمبی لمبی لائنوں لگے ہیں، کم و بیش ایسا ہی صورت حال آج تقریبا تمام بینکو ں کے باہر ہے۔
 


Share: